پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آم کھانے سے صحت پر حاصل ہونے والے طبی فوائد

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)موسم گرما کی سوغات، تمام پھلوں میں بادشاہ کی حیثیت رکھنے والا خوش ذائقہ، خوشبودار پھل آم ہر عمر کے افراد کو پسند ہوتا ہے، آم واحد پھل ہے جس سے دل نہیں بھرتا اور یہی وجہ ہے کہ بچے، بڑے، بوڑھے اور جوان اس پھل کو نہایت شوق اور ان گنت تعداد میں کھانا پسند کرتے ہیں جس کے صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

پاکستان میں پیدا ہونے والا آم دنیا بھر میں مشہور ہے، آم کی کئی اقسام بھی پائی جاتی ہیں، مثلاً لنگڑا، رسولی، بیگن پھلی، چونسا، سندڑی اور انور رٹول، آم کی ہر قسم یکساں طور پر پسند کی جاتی ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق آم میں 20 سے زائد وٹامنز، منرلز اور معدنیاتی اجزاء پائے جاتے ہیں، آم ایک ایسا پھل ہے جو کولن کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں جیسے خطرناک امراض سے حفاظت کرتا ہے اور ساتھ ہی نضام ہاضمہ، جلد اور بالوں کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔فرحت بخش پھل آم کھانے کے نتیجے میں مجموعی صحت پر حاصل ہونے والے بے شمار طبی فوائد میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:آم میں فیٹ، کولیسٹرول اور سوڈیم کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے، آموں میں صحت کے لیے بنیادی سمجھے جانے والے منرلز اور وٹامنز کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس میں وٹامن بی 6، وٹامن کے، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، پوٹاشیم، میگنیشیم اور کوپر شامل ہے، آم ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔ماہرین غذائیت کے مطابق کمزور افراد کے لیے آم بے انتہا مفید پھل ہے کیوں کہ یہ وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے، آم وزن بڑھانے کے لیے دیگر پھلوں اور غذائوں کی نسبت سب سے آسان اور بہترین غذا سمجھی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…