ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

جوہر ٹائون دھماکہ، گاڑی کے مالک کی فرار ہونے کی کوشش فلائٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)لاہورجوہر ٹائون بم دھماکہ کیس میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حساس ادارے نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا ۔گاڑی کے مالک کو فلائٹ سے آف لوڈ کر کے حراست میں

لیا گیا۔گاڑی کا مالک جہاز کے ذریعے کراچی جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔گاڑی کے مالک کا تعلق حافظ آباد سے بتایا جاتا ہے،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے لاہور میں دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے دارلحکومت میں یہ واقعہ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ،کب سے کہہ رہا ہوں کہ امن وامان کی بگڑتی صورتحال توجہ کا تقاضا کررہی ہے ،اہم قومی مسائل کو پس پشت ڈالنے سے کام نہیں چلے گا ۔انہوںنے کہاکہ سرد مہری اور معاملات ٹالنے کی قیمت ملک اور قوم کو ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔لہو کی فصل پہلے ہی کاٹ چکے ہیں، اس عفریت کا دوبارہ زندہ ہونا نیک شگون نہیں ۔شہبازشریف نے شہداکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے لاہوربم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہے۔لاہور میں یہ واقعہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ امن و امان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے جس کا اندازہ حکمرانوں کو نہیں،ہم پہلے ہی دہشت گردی کے عفریت سے بڑی مشکل سے نکلے ہیں اس کا دوبارہ زندہ ہونا نیک شگون نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…