بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

جوہر ٹائون دھماکے میں بین الاقوامی خفیہ ایجنسیوںکا ہاتھ تانے بانے حافظ سعید کو نقصان پہنچانے کی طرف جانے لگے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں جوہر ٹائون دھماکے کے تانے بانے کالعدم تنظیم جماعت الدعو ةکے سربراہ حافظ سعید کو نقصان پہنچانے کی طرف جاتے ہیں کیونکہ وہ طویل عرصہ سے اس علاقہ میں رہائش پذیر ہیں اور عدالت کی جانب سے سزا کے بعد انکے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، بین الاقوامی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہونے کا امکان ، کسی تنظیم

نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔روزنامہ جنگ میں عطا اللہ،آصف محمودکی شائع خبر کے مطابق حافظ سعید کا گھر اس مسجد سے ملحقہ ہے۔ سی بلاک میں بی او آر کی جانب سے داخلے کیلئے پانچ گلیاں ہیں تمام کو رکاوٹیں کھڑی کرکے لگا کر بند کیا گیا ہے۔ سکیورٹی کے خدشہ کے پیش نظر ایک گلی کے بیریئرز کو کھولا جاتا ہے باقی چار بند ہوتے ہیں باری باری مختلف وقفوں سے ان گلیوں سے رکاوٹیں ہٹائی جاتی ہیں جس جگہ پر دھماکہ ہوا دوسری گلی میں حافظ سعید کی مسجد اور گھر ہے یہاں پر پولیس کی سکیورٹی تعینات اور ایک چوکی قائم کی گئی ہے جہاں پر ہر وقت ایلیٹ فورس کی گاڑی موجود ہوتی ہے۔ سول کپڑوں میں بھی پولیس تعینات ہوتی ہے، گھر کے ارد گرد چاروں طرف پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ موجود ہوتے ہیں جناح ہسپتال سے شوکت علی روڈ سے بھی سی بلاک میں ایک دو گلیاں جاتی ہیں۔ پولیس کی نفری چوبیس گھنٹے یہاں موجود ہوتی ہے۔اپنینامہ نگار سے کے مطابق لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی تاحال کسی

تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں بین الاقوامی خفیہ ایجنسوں کا ہاتھ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس گلی میں جماع الدعو کے سربراہ حافظ محمد سعیدرہائش رہے لیکن آجکل وہ عدالت سے 9 سال قید کی سزا ملنے کے بعد کوٹ لکھپت

جیل میں قید ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت اس سے قبل بھی جماع الدعو کے مریدکے اور لاہور شہر کے اندر چوبرجی میں مراکز پر حملوں کی دھمکیاں دے چکا ہیاس لئے بھارت کے اس دھماکے میں ملوث ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیرس میں ایف اے ٹی ایف کی 5 روزہ ورچوئل میٹنگ بھی جاری ہے جس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان

کل کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا فیٹف میٹنگ کے موقع پر جب یہ امکانات روشن ہیں کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آ جائیگا، لاہور بم دھماکہ پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کی ایک کڑی ہے۔ لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امریکہ کو اڈے دینے سے انکار کے پس منظر میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…