جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ آصف کی ضمانت منظور

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میںن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی ، جس میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی

شامل ہیں ، جب کہ درخواست ضمانت پر دلائل تین دن میں مکمل کیے گئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا یا جس میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے خواجہ آصف کی ضمانت منظور کرلی گئی۔خیال رہے اس سے قبل قومی احتساب بیورو لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا ۔ ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو ارسال کر د یا گیا ہے۔ ریفرنس کے متن کے مطابق خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ چیئرمین نیب نے 4 ستمبر 2018 کو خواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی تھی۔ریفرنس کے مطابق خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا اور تاحال تحقیقات جاری ہیں۔ خواجہ آصف جب 1991میں سینیٹر بنے تو ان کے پاس 3 ہزار مربع گز کا گھر تھا۔ 1993میں خواجہ آصف کے اثاثے 51 لاکھ روپے کے تھے۔نیب ریفرنس کے مطابق 2018تک خواجہ آصف کے اثاثے 404 ملین روپے تک پہنچ گئے۔ خواجہ آصف نے 1987سے 18 تک 21 کروڑ 3 لاکھ 93 ہزار کی

آمدن حاصل کی۔متن میں درج ہے کہ خواجہ آصف نے 43 کروڑ 94 لاکھ 62 ہزار روپے کے اخراجات ظاہر کیے۔1987سے18تک خواجہ آصف نے 2 کروڑ 97 لاکھ 17 ہزار روپے تنخواہ لی۔ 1987سے18 تک خواجہ آصف نے کاروبار سے 8 کروڑ 21 لاکھ 86 ہزار کی آمدن لی۔خواجہ آصف کی اہلیہ نے1987سے18تک ایک کروڑ 7 لاکھ 92 ہزار

روپے تنخواہ لی۔ خواجہ آصف نے اپنے اہلخانہ کے نام پر مختلف جائیدادیں بنائیں اور سرمایہ کاری کی۔خواجہ آصف نے اپنی آمدن کا مرکزی ذریعہ غیر ملکی کمپنی کو قرار دیا۔ غیر ملکی کمپنی سے تنخواہ منتقلی کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔خواجہ آصف نے غیر ملکی کمپنی کی ملی بھگت سے اقامہ بنوایا۔ ریفرنس میں درج ہے کہ نیب نے کمپنی کے ایم ڈی کو طلب کیا مگر وہ شامل تفتیش نہیں ہوا۔خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کے الزامات کا بھی کوئی جواب نہیں دیا تاہم ان کے وکلا سے موقف لینے لیے رابطہ کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…