ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)فیصل آباد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں گزشتہ چند روز سے معمولی اتار چڑھا کا سلسلہ جاری تھا گزشتہ روز بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں20 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا اور

اب ایک بار پھر سے برائلر گوشت کی قیمت میں 5 روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 345 روپے فی ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 225 روپے جبکہ پرچون ریٹ 220 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈے دو روپے اضافے کے ساتھ 151 روپے فی درجن ہو گئے ۔ چند روز قبل برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں قدرے کمی آ ئی تھی لیکن اب پھر سے گوشت کی قیمت میں اضافہ شروع ہو گیا ہے جس پر شہریوں نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت کم ہو کیونکہ اب سستا پروٹین بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ، ساتھ ہی حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ کیوں گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سے  دکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…