منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شادی ہال مالکان کو کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت دے دی گئی

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شادی ہال مالکان اور سندھ حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔زرائع کے مطابق شادی ہال مالکان کو کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ۔ شادی ہال مالکان کاجشن نوافل ادا کیے۔ تفصیلات کے مطابق تمام شادی ہال میں تیس فیصد وینٹی لیشن کا انتظام کیا جائے گا۔ شادی ہال میں مہمانوں کو ایس اوپیز کے ساتھ

داخلے کی اجازت دی جائے گی ۔ بغیر ماسک کسی صورت داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ابتدائی طور پر ڈیڑھ سو افراد کو شادی میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ ادھر کراچی میں شادی ہال مالکان کا جشن منایا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں شادی ہال کھول دیے گئے ۔شادی ہال مالکان اور ملازمین شادی ہال پہنچ گئے۔فیڈرل بی ایریا ، نارتھ ناظم آباد ، واٹر پمپ پر شادی ہال کھل گئے۔ گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، کورنگی میں شادی ہال کھول دیے گئے۔اورنگی ٹاون ، شاہ فیصل ، ماڈل کالونی میں بھی شادی ہال کھول دیے گئے ۔ سرجانی ٹاون ، نارتھ کراچی میں بھی شادی ہال کھول دیے گئے ۔ شادی ہال کھولنے پر مالکان کی جانب سے مٹھائی بانٹی گئی ۔کئی عرصے بعد شادی ہال کھولنے پر ملازمین بھی خوشی سے نہال ہوگئے ۔مالکان اور ملازمین کی جانب سے شکرانے کی نوافل ادا کیے گئے ۔شادی ہال مالکان کی جانب سے صدقے کے لئے بکرے ذبح کیے گئے۔ دوسری جانب صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا ہے کہ شادی ہال کھولنے کی اجازت پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے۔ سندھ حکومت نے محترمہ بے نظیر بھٹو کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ آج سچ کر دکھایا رانا رئیس نے کہا کہ شادی ہال مالکان ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کریں گے ۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ شادی ہال میں داخلے کے وقت ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو اجازت نہیں ملے گی

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…