اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بوئنگ کمپنی کے نئے طیارے کی امریکہ میں پہلی آزمائشی پرواز

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے نئے ماڈل کے بوئنگ سیریز کے سب سے بڑے طیارے 737 میکس 10 نے امریکا میں اندرون ملک پہلی آزمائشی پرواز کی جو ڈھائی گھنٹے سے زائد دورانیہ کی تھی۔امریکا کی رجسٹریشن این 27751 کا یہ طیارہ

نومبر 2019 میں تیار کیا گیا تھا تاہم مبینہ طور پر کورونا وائرس بحران کی وجہ سے یہ لانچ روکی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس طیارے نے امریکا کی واشنگٹن اسٹیٹ کے رینٹن میونسپل ایئرفیلڈ سے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 10 بجکر 7 منٹ پر پہلی اڑان بھری۔فلائٹ نمبر بی او ای 101 نے زیادہ سے زیادہ 25 ہزار فٹ کی بلندی پر اور زیادہ سے زیادہ 630 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا، یہ فلائٹ رینٹن ایئر فیلڈ سے موسس لیک ایئرپورٹ کیلئے تھی۔دونوں ہوائی اڈوں کے مابین 35 منٹ کا ہوائی سفر ہے مگر آزمائشی پرواز لگ بھگ ڈھائی گھنٹے سے زائد طویل رہی، جہاز دوپہر کے وقت واشنگٹن اسٹیٹ کے موسس لیک ایئرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ پر گیا مگر رن وے سے 14 سو فٹ اوپر سے گزر کر دوبارہ بلندی پر چلا گیا اور ٹیک آف کے دو گھنٹے 30 منٹ بعد رینٹن ایئر فیلڈ کے قریب بوئنگ فیلڈ کنگ کانٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق مسافروں کے دو درجوں اور 230 نشستوں کے ساتھ 737 میکس 10 بوئنگ سیریز کا سب سے بڑا طیارہ ہے جس کی آزمائشی پرواز کامیاب رہی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…