ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

17  جون‬‮  2021

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس بل 2021 کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوسپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے افسران کی نااہلی چھپانے کیلیے افسران کے غیرقانونی اقدام کو تحفظ دینے کیلیے

فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم تجویز کردی ہیں۔اس بارے میں ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ یہ ترمیم لا ڈویژن کی توثیق سے فنانس بل میں شامل کی گئی ہے، پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے وہ عدالتی فیصلوں کو ختم بھی کرسکتی ہے۔وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ کیساتھ پارلیمنٹ میں منظوری کیلیے پیش کردہ فنانس بل 2021 کے ذریعے آمدنی چھپانے سے متعلق انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کی سیکشن 111 میں ترامیم تجویز کی ہے۔سیکشن 111کی ذیلی شق پانچ میں ترمیم تجویز کرکے شک دور کرنے کے نام سے ایک نئی وضاحت شامل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان سے ذرائع آمدن پوچھنے، کریڈٹ ہونیوالی رقم، سرمایہ کاری کی رقم، کسی قیمتی اشیا اور ظاہر کردہ اخراجات کے ذرائع آمدن پوچھنے کیلیے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 122 کی ذیلی شق 9 کے تحت نوٹس جاری کیے جانے کے بعد سیکشن 111 کے تحت الگ سے نوٹس جاری کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…