کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما پر قاتلانہ حملہ ، گاڑی میں بیوی اور6ماہ کی بچی بھی موجود ، اب کیسے ہیں؟ پریشان کن خبر

17  جون‬‮  2021

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسیٰ خان اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے نجی نجی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن

معمار میں افغان بستی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسیٰ خان اہلیہ سمیت زخمی زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی کے مطابق زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، زخمی مقامی پی ٹی آئی رہنمااوراہلیہ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہراوردیگر رہنما نجی اسپتال پہنچ گئے ، اس موقع پر راجہ اظہر نے بتایا کہ عیسیٰ خان کوبازو پر 2 جبکہ اہلیہ کے سر پرایک گولی لگی ہے، عیسیٰ خان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے تاہم گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی۔انہوں نے بتایاکہ عیسیٰ خان نے بتایاکہ وہ اسپتال سے چیک اپ کے بعدواپس گھرجارہے تھے ۔فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ملزمان نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔رکن سندھ اسمبلی نے کہاکہ پولیس نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹس بنائے ہوئے ہیں، عام عوام کو کون تحفظ فراہم کرے گا، آج کے وقعے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے یا پولیس؟

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…