چوہنگ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چیئر مین ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ جب تک حکو مت آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسی رہے گی معیشت میں بہتری آنے کا کوئی چانس نہیں ،سودی قرضوں پر مشتمل بجٹ سے آئندہ نسلیں ہوشربامقروض ہو جائیں گی، موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف نے بنایا ہے، جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی
معیشت میں بہتری نہیں آسکتی، وہ ان خیالات کا اظہار ہمارے نمائندہ سے ٹیلی فون پر گفتگومیں کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پاس ہونے والے بجٹ سے غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا ، نا اہل اور نالائق حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا،نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے،عوامی قوت سے ممکن نے کہاکہ وقف املاک بل آئین،شریعت اور بنیادی انسانی حقو ق کے منافی ہے، مسلم لیگ ن نے اس بل کو پہلے ہی دن مسترد کر دیا تھا، سابق جنرل ڈکٹیٹر صدر پرویز مشرف کے بنائے گے بورڈز کی طرح ہونا ہے،انہوں نے کہا کہ سو دنوں ملک کی تقدیر بدلنے والوں نے ایک ہزار دنوں میں ملک کا ستیاناس کردیا، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب ناکام اور نا اہل ترین حکومت ہے، مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کا جینا دوبھرکر دیا ہے، معاشرے کے تمام طبقات سرپا احتجاج ہیں لیکن نا اہل حکومت سب اچھا کی رٹ اور سابق حکمرانوں کے سر تھوپنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے ، ریاست مدینہ کے نام لیوا کے دور میں غریب ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہو گیا، جتنی مہنگائی اس دور حکومت میں ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی کسی کے دور حکومت میں نہیں ہوئی، اس وقت پوری قوم کی توقعات ن لیگ کی قیادت سے وابسطہ ہیں ،مسلم لیگ ن کبھی بھی عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی،جلد مسلم لیگ ن کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔