بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہریوں کو شاہراہو ں پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن سروس کی سہولت دے دی گئی، عوام کی سہولت کے لئے شاندار فیصلہ

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن، این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں شاہراہو ں پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے سروس کا باقائدہ افتتاح کیا۔ ابتدائی طور پر تین گاڑیوں کے ذریعے شہر کی مختلف شاہراہو ں پر رجسٹریشن کی جائے گی۔چیف کمشنر عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ

ہماری موبائل سروس بارہ کہو اور ترلائی میں بھی سہولت دیں گی۔ بارہ کہو اور ترلائی میں موجود فسیلیٹیسن سینٹرز کو ایکسائز آفس بنائیں گے۔ سینٹرز کے قیام کا مقصد دیہی آبادی کو ان کے گھروں کے قریب سہولیات فراہم کرنا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آن لائن سروسز فراہم کریں۔ دوسری جانب لاہورسٹی ٹریفک پولیس کا بغیر ماسک ڈرائیونگ پر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے چالان جاری ہیں۔ ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 3271 گاڑیوں کے چالان، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 پبلک سروس وہیکلز بھی بند کر دیے گئے۔کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر 04 لاکھ 24 ہزار گاڑیوں کے چالان جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 80 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3653 پبلک سروس وہیکلز بند کئے گئے اور 02 لاکھ 88 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ پچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 37 ہزار 669 پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چالان ٹکٹ جاری بھی کئے جا چکے ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے تمام ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے والے کیخلاف چالانوں کا سلسلہ

جاری رہے گا۔ چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ان ایکشن ہے۔ کوئی بھی کم عمر ڈرائیور گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ چلاتے نظر نہ آئے۔ سی

ٹی او نے اپیل کی کہ چھٹی کے روز والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں۔ چھٹی کے روز کم عمر بچوں موٹر سائیکل،گاڑی، رکشے لیکر سڑکوں آجا تے ہیں۔ کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔ والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…