اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھینسیں باڑے کے قریب نہر میں نہا رہی تھیں کہ اس دوران ہائی وولٹیج کی تاریں پانی میں آگریں۔جس سے پانی میں موجود تمام 45 بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔بھینسوں کی کل مالیت 30 ملین روپے تھی۔ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاہے۔دوسری جانب بھینسوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی درخواست دی گئی تھی کہ بجلی تار خراب ہے اس کوٹھیک کیا جائے لیکن واپڈ ا کاکو ئی اہلکار اس کو ٹھیک کرنے نہیں آیا اور آج وہی تار ٹو ٹ کر نالے میں گر گئی جس سے ہماری 45بھینسیں ہلاک ہوگئیں جس سے تقریبا ً2کروڑ روپے کانقصان ہوگیا ہے ۔ مالکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمار اجتنا نقصان ہوا ہے اس کو پورا کیا جائے ۔