بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

25ہزار روپے سے زائد بجلی کے بل پر بھاری ٹیکس عائد

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)مالی سال 2020-21کے دوران75 ہزار کے بجلی بل پر ایڈجسٹ ایبل ٹیکس ساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد ہوتا تھا لیکن اب ایڈجسٹ ایبل ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ 75 ہزار ماہانہ سے بل کم کرکے 25 ہزار روپے ماہانہ بجلی کے بل پر ہوا کریگا۔

روزنامہ جنگ میں حنیف خالدکی شائع خبر کے مطابق نئے وفاقی بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے اپنے عزیز و اقارب کو 3 سال سے زائد استعمال شدہ ری کنڈیشنڈ کار بھجوائی جائے گی تو اس کار کی کلیئرنس گزشتہ سال کی طرح ہوا کریگی اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خانہ نے کہاکہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز، زرعی اجناس کے ذخیرہ گوداموں کو ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہے،ٹیلی کام خدمات پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی 17 فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرچنٹ ڈسکاٹ ریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں چھوٹ کی تجویز ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر سے منسلک شدہ ٹیر ون ریٹیلرز کی طرف سے دی گئی الیکٹرانک رسید پر قرعہ اندازی کے بعد ماہانہ بنیادوں پر 250 ملین روپے کے انعامات ان خریداروں کو دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ای کامرس لین دین کو سیلز ٹیکس میں شامل کرنا، مخصوص سیکٹر کی برانڈ کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ این جی اوز جیسے عبدالستار ایدھی فانڈیشن، انڈس ہسپتال اینڈ نیٹ ورک، پیشنٹ ایڈ فانڈیشن، سندس فانڈیشن، سٹیزنز فانڈیشن اور علی زیب فانڈیشن وغیرہ کو غیر مشروط ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کی تجویز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…