اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر اعلیٰ فردو س عاشق اعوان کا کہناتھا کہ جاوید چوہدری کے پروگرام میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے قادر مندو خیل نے مسلسل میرے خلاف فحش زبان
استعمال کی ، وقفے کے دوران مجھے اور میرے والد کو ننگی اور غلیظ گالیاں دیں ، جس طرح سے انہوں نے میرے مرحوم والد کے حوالے سے نازیبا کلمات ادا کیے اور نہ صرف ہراساں کیا بلکہ دھمکیاں بھی دیں ، ان کی بدکلامی اور بد زبانی کی وجہ سے مجھے اپنے دفاع میں یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا،کیونکہ میری سیاسی ساکھ اور عزت دائو پر لگی ، جو ویڈیو لیک ہوئی وہ منتخب ویڈیو لیک کی گئی ، میں چاہوں گی کہ یہ ساری ویڈیو لیک کی جائے تاکہ عوام تک حقائق پہنچے کہ اس نے کس طرح مجھے اس انتہائی قدم پر مجبور کیا ، میں قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کروں گی کہ مجھے 62 اور 63 کے تحت مندو خیل کے خلاف نہ صرف خواتین کو ہراساں کرنے بلکہ ہتک عزت کے تحت کیس سے متعلق اپنی ترجیحات طے کرنی ہیں اور قانونی چارہ جوئی بھی میرا حق ہے ۔