اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی پروگرام میں پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کو تھپڑ جڑ دیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سینئر
اینکرپرسن جاوید چوہدری کے پروگرام ”کل تک ” میں فردوس عاشق اعوان ، قادر مندوخیل اور عظمیٰ بخاری شریک تھے ، پروگرام کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، قادر مندوخیل سے الجھ پڑیں ،میزبان دونوں کو چپ کرواتے رہے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے سے باز نہیں آئے ، اسی دوران فردوس عاشق اعوان نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر قادر مندوخیل کا گریبان پکڑ لیا اور ساتھ ہی تھپڑ جڑ دیا،جھگڑے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ،یادرہے ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اپنے ایسے رویے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوں۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پروٹوکول نہ ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ پر بھرے بازار میں اظہارِ برہمی کیا تھا، یہ معاملہ بھی خوب خبروں میں رہا تھا۔ کچھ دنوں بعد اس اے سی کا ہی تبادلہ کردیا گیا تھا۔