منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر کے سرکاری ملازمین نے ڈی چوک میں احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں گریڈ1سے16کے سرکاری ملازمین کی نمائندہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن( ایپکا) نے دیرینہ مطالبات کی عدم منظوری اور چھوٹے سرکاری ملازمین کو مسلسل نظر انداز کرنے کے خلاف بجٹ والے دن 11جون کو ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے اورمطالبات کی

منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہیتاہم ایپکا نے واضح کیا ہے کہ اگر بجٹ سے قبل تمام مطالبات منظور کر لئے گئے تو احتجاج کی کال واپس لے لی جائے گی اس امر کا اعلان ایپکاپاکستان کے مرکزی صدر بنارس خان جدون نے ایپکا پنجاب کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سردار حنیف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایپکا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کمیٹی کی طرف سے (ملازمین اتحاد کے قائدین) سیکریٹریٹ کوآرڈینیشن کونسل اسلام آبادکے سربراہ رحمان باجوہ، ایپکاکے مرکزی جنرل سیکریٹری و آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیئر مین خالد جاوید سنگھیڑا،اگیگا پنجاب کے چیئر مین سلطان مجددی، اگیگا پنجاب کے صدرراجہ اورنگزیب،اگیگا بلوچستان کے چیئر مین حبیب الرحمن مردان زئی ،اگیگا خیبر پختونخواہ کے چیئر مین اسلام الدین بٹکزئی اور چوہدری محمد سرفراز و دیگر سے تحریری معاہدہ کے باوجود سوائے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا الٹا مراعات یافتہ طبقات کو مزید نوازا جا رہا ہے 2008 سے منجمد شدہ ہاؤس رینٹ کو نئے پے سکیلوں کے مطابق دینے کے بجائے ہاؤس ریکوزیشن میں اضافہ کرنے کی سمری پیش کر دی گئی جو کہ ان 12سالوں کے دوران پہلے ہی دوگنی کی جا چکی ہے لیکن عام ملازمین پھر نظر انداز ہورہے

ہیں علاوہ ازیں2016 سے 2019 تک دیئے گئے چاروں ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے سکیل ریوائز، وفاقی محکموںمیں تعینات کلریکل عملہ کی صوبائی طرز پر اپ گریڈیشن اور میڈیکل و کنوینس الاؤنسز میں100 فیصد اضافہ سمیت تمام صوبوں کے ملازمین کو بھی وفاقی طرز پر ڈی آر اے کی منظوری شامل تھی

لیکن سوائے وفاق کے کسی بھی صوبے کو ڈی آر اے نہیں دیا گیاجس پر ملک بھر کی تنظیموں کے نمائندوں نے 7جون کو شیخ رشید وفاقی وزیر داخلہ سے بنارس خان جدون اور رحمان باجوہ کی قیادت میں ملاقات کی اور باور کروایا کہ حکومتی بے حسی کی وجہ سے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے کہ موجودہ مالی سال کی طرح اگلے

مالی سال میں بھی ملازمین سے ہاتھ ہونے جا رہا ہے اور مہنگائی میں عام ملازمین پس چکے ہیں جس پر وفاقی وزیر نے ایپکا کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ایپکا کی مرکزی قیادت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایماء پر ملازمین کو اس پیکج سے محروم رکھنے پر مضرہے جس پر فیصلہ کیا گیا کہ ایپکا و اگیگا بجٹ والے دن 11جون کو ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرہ اور تا وقت منظوری مطالبات دھرنا دیں گے اگر بجٹ سے قبل مطالبات منظور کر دیئے گئے تو احتجاج کی کال واپس لے لی جائے گی راولپنڈی ڈویژن کے قائدین چوہدری مبشر احمد، شہزاد کیانی، چوہدری ریاض و صوفی اقبال سمیت دیگر نے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر کے ملازمین کو وفاق کی طرز پر موجودہ رننگ بنیادی تنخواہ پر %25 ڈسپیرٹی ریڈیکشن الاؤنس،تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز، منجمد شدہ ہاؤس رینٹ الاؤنس نئے پے سکیلوں پر 60 فیصد کی شرح سے ملک بھر کے تمام ملازمین کو دیا جائے کنوینس الاؤنس میں فیصد100 اضافہ اور میڈیکل الاؤنس کم از کم 10 ہزار روپے مقرر کیا جائے گروپ انشورنس اور بینویلنٹ فنڈ کی جمع شدہ رقم ہر ملازم کو ریٹائرمنٹ پر یکمشت واپس ادا کی جائے کلرکہار کے لئے ٹائم سکیل کا فارمولا10سال کے بجائے5 سال کیا جائے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…