بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں نبی کریمؐ کا جھنڈا بلند کرکے ریاست مدینہ بنائینگے،شیخ رشید

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف جغرافیائی لحاظ سے دنیا کے اہم ترین خطے میں واقع ہے بلکہ اس کے پاس دنیا کی بہترین مسلح افواج بھی ہیں اور سب سے بڑھ کر پاکستان میں اللہ کے نبی ﷺ کو ماننے والی ایک بہت بڑی فوج ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم اس ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے اور یہاں اللہ کے نبی کا

جھنڈا بلند کریں گے ہماری خوش قسمتی اور سعادت ہے کہ عیدگاہ شریف جیسی عظیم خانقاہ اور پیر نقیب الرحمان جیسی راسخ العقیدہ شخصیت راولپنڈی میں ہیں ہم پیر نقیب الرحمان اور ان کے صاحبزادے کی قیادت میں پورے ملک میں نکلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدگاہ شریف راولپنڈی میں منعقدہ ’’عالمی یا رسول اللہ کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری سعادت ہے کہ میں آج اصلی پیروں کی طرف آیا ہوں اور یہاں موجود عام عوام کا یہ مجمع صرف اپنے نبی پاک ﷺ کی محبت میں یہاں موجود ہے آج دنیا میں اللہ کے نبی اور قال قال رسول اللہ کاجو علم پیر نقیب الرحمان نے اٹھایا ہے یہ آخری نبی خاتم النبین ﷺکی محبت کا علم ہے کاجن کے بعد نبوت دروازے بند ہیں آج دنیا میں جومعاملہ پیر نقیب الرحمن اٹھاکر نکل رہے ہیں ،اور وہ نبی ﷺجوبے سرو سامانی کے عالم میں نکلے تھے آج ساری دنیا میں اللہ کے نبی کا جھنڈا بلند ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اللہ اور اسکے رسول کی نشانی ہے جبکہ لیبیا، عراق ، یمن اور مصر کی تاریخ بھی سب کے سامنے ہے اگر دنیا کی تاریخ دیکھی جائے تو پاکستان جغرافیہ میں اس جگہ پر بنا کہ جس سے چین ، ایران اور روس کی سرحدیں ملتی ہیں پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک جس میں نوجوان سب سے زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ آج چین نے بھی زیادہ بچوں کی اجازت دے دی ہے جبکہ ہم لوگ کہتے ہیں کہ آدھے سے کم بچے ہوں ،آج دنیا کسی طرف دیکھ رہی ہے ،تو اس نبی کے عشق میں آج یہاں پیر کے آستانے پر آئے ہیں اور اللہ نے چاہا ہے تو جس طرح عمران خان کا ویژن ہے کہ اس ملک کو مدینہ کی ریاست بنائیں گے اس ملک میں نبی کریم ﷺکا جھنڈا بلند کریں گے آج اسلامی دنیا میں پاکستان وہ واحد قوت ہے جو ایٹمی قوت ہے ،آج پاکستان میں بری ،بحری اور فضائی فوج ہے ،اور سب سے بڑی فوج اللہ کے نبی کی فوج ہے ،یہ اللہ کے نبی کا جھنڈا اٹھا کر نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنی مخلوق پیر نقیب الرحمان کی زیارت کے لئے آتی ہے سیاست دان اتنے بڑے مجمعے کو ترستے ہیں ،اللہ نے چاہا تو ہم پیر نقیب اور انکے صاحبزادے کی قیادت میں پورے ملک میں نکلیں گے ،اس قوم کو کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہے تو اس لئے یہ آج یہاں جمع ہے یہ ہمارے راولپنڈی کا اعزاز ہے کہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں ہے یہ راولپنڈی کی بہت بڑی سعادت اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ پیر نقیب الرحمن ہمارے پیر ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…