اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میںحکومت نے ایک ہی روز میں ریکارڈ قانون سازی کرلی، دس قوانین بشمول والدین کے تحفظ کے آرڈیننس، حقوق جائیداد برائے خواتین کا بل، وفاقی دارالحکومت میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن کے بل کثرت رائے سے منظور کرلئے، دوآرڈیننس بھی قومی اسمبلی میں پیش کردیئے گئے، اپوزیشن کا احتجاج بے سود رہا، اپوزیشن کی دو مرتبہ کورم کی
نشاندہی بھی اپوزیشن کے کام نہ آئی، دونوں مرتبہ حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب رہی۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں کئی قوانین بھی منظور کئے گئے،مشیر پارلیمانی امور بابراعوان الیکشنز دوسرا ترمیمی آرڈیننس ایوان کے سامنے رکھا، قومی اسمبلی نے والدین کے تحفظ کا آرڈیننس 2021، کریمنل لاز ترمیمی بل2021، اسلام آباد ہیلتھ کیئر فیسیلیٹیز منیجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بل 2021 ، دی یونیورسٹی آف اسلام آباد کے قیام کا بل سینٹ سے پاس کردہ بعض ترامیم کے ساتھ، پرائیویٹائزیشن کمیشن ترمیی میبل2020، انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس ترمیمی بل ، زرعی، تجارتی اور صنعتی مقاصد کے لئے قرضوں کا ترمیمی بل2019، اقلیتوں کی کمیونل پراپرٹیزکے تحفظ کا ترمیمی بل بھی ایوان نے منظور کرلئیے، قومی اسمبلی نے تبدیلی کے اثرات کا عالمی مطالعاتی مرکز ترمیمی بل بھی منظور کرلیا، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ کی تشکیل نو کا ترمیمی بل، وفاقی دارالحکومت میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط اور سہولت کاری کا بل، قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ تکنیکی تربیت بل، حیدر آباد انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنیکل و منیجمنٹ سائنسز بل منظور کرلیا گیا۔