ہفتہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2026 

نجم سیٹھی کی اہلیہ اور رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن پر حملہ

datetime 7  جون‬‮  2021 |

حجرہ شاہ مقیم (این این آئی)اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے قافلے پر حملہ کیا گیا جبکہ رکن اسمبلی سمیت قافلے میں شامل تمام افراد محفوظ رہے۔ایم پی اے جگنو محسن کی گاڑی پرحملے کا مقدمہ حافط عرفان حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں درج ایف آئی آر کے

مطابق ایم پی اے جگنو محسن جلسے میں شرکت کیلئے جھجھ کلاں جا رہی تھیں کہ حجرہ موڑ کے قریب یاسین اور 6 نامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا۔ ایف آر میں کہا گیا کہ دو ملزمان آتشیں اسلحے اور دو لاٹھیوں سے لیس تھے، دو نے پتھر اٹھا رکھے تھے۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گولی چلائی جو گاڑی کو نہ لگی تو ایک حملہ آور نے لاٹھی مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے سوشل میڈیا پرکہاتھاکہ یہاں آئے تو جان سے ماردیں گے۔حملے میں جگنو محسن اور قافلے میں شامل تمام افراد محفوظ رہے۔دوسری جانب پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان مختار اور سلطان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے ٹرین حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے مطالبے اورقیمتی جانوں کی ضیاع پر اظہار افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے،تحقیقاتی کمیٹی میں وزیر ریلوے اورجی ایم ریلوے کو طلب کیا جائے۔کورونا فنڈز

کی آڈٹ رپورٹ پبلک کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا فنڈز سے ایک بھی حفاظتی کٹس یا ویکسین نہیں خریدی،طبی عملہ مسلسل ایک سال تک کورونا کٹس کی فراہمی

کا مطالبہ کرتا رہا۔حکومت کی کوتاہی کے باعث سینکڑوں ڈاکٹر،نرسیں اور میڈکل سٹاف کورونا سے ہلاک ہوئے۔ قراردا دمیں مطالبہ کیاگیاکہ کورونا فنڈز کی مد میں ملنے والی ملکی اور غیر ملکی امداد کی آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اورکورونا فنڈز میں 1200ارب روپے کی تفصیلات عام کے سامنے لائی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…