پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

یونان نے آئی ایم ایف کو 2 ارب یورو ادا کر دیے

datetime 21  جولائی  2015 |

لندن (نیوزڈیسک )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یونان نے دوارب پانچ کروڑ یورو کا زائد المیعاد قرض ادا کر دیا ہے اور اب اس کے بقایاجات نہیں رہتے۔اس کے علاوہ یورپی مرکزی بینک (ای سی بی) کو پیر کو چار اشاریہ صفر دو ارب یورو ادا کر دیے گئے ہیں۔یہ ادائیگی یورپی یونین سے سات ارب یورو کا ’وقتی‘ قرض ملنے کے بعد کی گئی ہے۔مالی بحران سے دوچار یونان جون میں اور پھر اس کے بعد رواں مہینے کے آغاز میں آئی ایم ایف کے بقایاجات ادا میں ناکام رہا تھا۔آئی ایم ایف کے ترجمان گیری رائس نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ یونان نے واجب الادا رقوم ادا کر دی ہیں۔انھوں نے کہا: ’جیسا کہ ہم نے کہا تھا فنڈ یونان کے دوبارہ مالی استحکام کے لیے معاونت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔‘دوسری جانب تین ہفتے بند رہنے کے بعد یونانی کے بینک پیر کو کھلے تھے۔واضح رہے کہ یونان اور اس کے قرض خواہوں کے درمیان مذاکرات میں مشکلات کی وجہ سے ملک کے بینک بند کر دیے گئے تھے اور صارفین پر اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے پر مختلف شرائط لاگو کر دی گئی تھیں۔گذشتہ ہفتے یونانی حکومت اور اس کے بین الاقوامی قرض خواہوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تھا جس کی وجہ سے یونان کو یورو زون سے خارج نہیں ہونا پڑا۔معاہدے کے تحت یونانی حکومت کو مزید قرضے کے لیے ملک میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔اگرچہ پیر کی صبح بینک کھول دیے گئے ہیں تاہم اب بھی بہت سی پابندیاں قائم رہیں گی۔ اس کے علاوہ ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ادھر جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ یونان کو دیے گئے قرضے میں رعایت پر غور کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اس میں کمی نہیں کی جا سکتی، صرف واپسی کی شرائط جیسے معاملات پر بات ہو سکتی ہے۔کئی ہفتوں سے یونان میں اے ٹی ایم مشینوں پر قطاریں ایک عام سی بات ہوگئی ہے۔ بینکوں سے لوگوں کے بڑی مقدار میں پیسے نکلوا لینے کے خدشے کے پیشِ نظر صارفین پر ایک دن میں 60 یورو نکلوانے کی حد موجود تھی۔ مگر روزانہ کی حد ختم کر کے ہفتہ وار 420 یورو کی حد لگائی گئی ہے تاکہ لوگوں کو روز اے ٹی ایم پر جانا نہ پڑے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…