نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق کر دی۔ توثیق کے بعد ایران پر بین الاقوامی معاشی پابندیوں کا خاتمہ ہوگیا۔ ایران جوہری معاہدے سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد کی سلامتی کونسل کے تمام 15رکنی ممالک نے اتفاق رائے سے توثیق کردی ہے۔ توثیق کے بعد ایران پر عائد بین الاقوامی معاشی پابندیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے تاہم یہ پابندیاں بتدریج ختم کی جائیں گی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں ایران پر تمام پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں۔ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدہ گذشتہ ہفتے طے پایا تھا