ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی داعش کے بڑھتے نیٹ ورک کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ بھی سخت کر دی ہے۔وزارت داخلہ کا ایک بیان میں کہنا کہ حکام نے سوشل میڈیا بالخصوص ٹیوٹر پر سرگرم جعلی ناموں کے ساتھ داعش کی حمایت کرنے والے اکاﺅںٹس کا پتا چلایا ہے اور 1997 اکاونٹس کا ڈیٹا جمع کر لیا ۔رپورٹ کے مطابق داعش کی حمایت میں جاری سوشل میڈیا مہم میں ناقابل یقین حد تک انتہا پسندانہ خیالات کا اظہار کیا گیا علماءکے قتل کی دھمکیاں دینے کے ساتھ انہیں گدھے اوربدصورت جانوروں سے تشبیہ دی گئی ہے۔