بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی، معاون خصوصی نے ملبہ ن لیگ پر گرا دیا

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی فیصل آباد میں جاری پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجلی بند کرنے کے پیچھے بھی کوئی (ن)لیگی بیٹھا ہے، بجلی آن کریں یا آف، ہم نے کام کرنا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئی

زرعی پالیسی میں کسان کے حق کو یقینی بنایا ہے، معیشت کی گاڑی پٹڑی پر رواں دواں ہے۔اْنہوں نے کہا کہ گند پھیلانے والے کبھی صفائی نہیں کرسکتے جبکہ رانا ثناء اللّہ کھلاڑی نہیں اناڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے آخر تک کھیلتا ہے اور جو ٹیم کے ساتھ مخلص نہ ہو وہ غدار ہوتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایس او پیز ہر پاکستانی شہری پر لاگو ہے، عیدالاضحیٰ پر حالات دیکھتے ہوئے فیصلے کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہا ہے کہ چچا بھتیجی ایک دوسرے کو سرعام دھوکہ دے رہے ہیں، جعلی راجکماری ڈگڈگی بجا رہی ہے، جعلی خادم اعلیٰ چورن بیچ رہا ہے۔اتوار کوجناح ہال ضلع کونسل فیصل آباد میں کورونا موبائل ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی بیٹھک پہلے ہی بیٹھ چکی ہے، آج بھی اس سے کچھ نہیں نکلے گا، اپوزیشن کا سیاسی تماشہ صرف گفتن اور برخاستن تک محدود رہے گا، پی ڈی ایم کی بیٹھک سے صرف مردہ چوہا ہی نکلی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ماضی میں نظرانداز کئے گئے اضلاع کو ترقی کے سفر میں ہمسفر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں وہ وقت دور نہیں جب پسماندہ اضلاع ترقی کے اعتبار

سے بڑے شہروں کے ہم پلہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور پنجاب بھر میں شہریوں کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے صحافیوں کے لیے ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا ہے،کورونا نے پوری دنیا میں تباہی پھیلائی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم اور

ان کی ٹیم کی دن رات محنت کے نتائج سامنے آرہے ہیں، فیصل آباد کے صنعتی شعبوں میں ریلیف دیا گیا ہے،ماضی میں فیصل آباد کی صنعتوں کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی کوشش معیشت کی بحالی تھی تاہم اب مستقل مزاجی لائیں گے،ہم نے کامیابیوں کو آگے بڑھانا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے

روشن خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور انڈسٹری کی بحالی کا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے کیونکہ صنعت کی بہتری اور بحالی کے لیے حکومت نے تمام اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چلنے سے غریب کا چولہا چلتا ہے اور صنعتی شعبے کو جتنا ریلیف دیا گیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…