منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا پر توہین مذہب کا الزام، مقدمہ درج‎

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا پر توہین مذہب کامقدمہ درج ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے کچھ روز قبل اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ پر کچھ ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں ان ویڈیوز میں جنت مرزا کے لباس پر ایک زنجیر تھی جس میں مسیحیوں کی مذہبی علامت صلیب بندھی ہوئی تھی۔اخبار کی رپورٹ کےمطابق مسیحی برادری کے لوگوں نے فیڈرل انویسٹی گیشن آفس گلبرگ میں ایف آر درج کروا دی ہے ،

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جنت مرزا نے کچھ روز قبل ویڈیوز بنائی ان کے لباس پر ایک زپ ہے جس پر صلیب لٹکی ہوئی انہوں نے ہمارے مقد نشان کی توہین کی برحرمتی کی ہےاور پاکستان میں رہنے والے لاکھوں مسیحیوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔ دوسری جانب پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی خبریں کہ ٹک ٹاک سے کسی کی جان چلی گئی یہ سب جھوٹ ہوتا ہے۔جنت مرزا نے نجی ٹی وی جیو پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں میزبان سہیل کیساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے ایس او پیز ہیں جن کے تحت آپ ویڈیو میں پستول نہیں دکھا سکتے۔ٹاک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ہم اصل پستول کی جگہ ہاتھ کی انگلیوں سے پستول کی طرح اشارہ کرلیتے ہیں، تو یہ سب کہ جان کا چلے جانا، ٹرین کے نیچے آکے مرجانا یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہے کیونکہ وہ شخص ایس او پیز کے مطابق ایسی ویڈیوز پوسٹ کر ہی نہیں سکتا۔مداحوں کی اکثریت نے ان کے بیان کو درست قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے اپنے واقعات شیئر کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز ٹھہرایا۔دوسری جانب ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ بے روزگار لوگوں کا گھر اس سے چلتا ہے اور لوگ اس سے پیسے کماتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…