اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹرویپر 89فیصدکام ہوگیا ہے پلوں پر کام ہورہاہے ستمبر2021میں کام مکمل ہوجائے گا،سال 2019-20میں قومی شاہراہ اور موٹریز کے مرمتی کام پر 17ارب 92کڑور17لاکھ سے زائد روپے خرچ کئے گئے ہیں۔سینیٹ میں تحریری جواب میں بتایا
گیا کہ پنجاب میں شاہراہوں اور موٹرویز کی مرمت پر 5ارب20کڑور68لاکھ 90ہزار روپے خرچ کئے سندھ میں 4ارب 98کروڑ 94لاکھ90ہزار، کے پی کے میں 3ارب 38کروڑ 5لاکھ 40ہزار بلوچستان 3ارب 62کڑور 13لاکھ گلگت بلتستان میں 19کڑور 52لاکھ آزاد کشمیر مظفرآباد 52کروڑ 82لاکھ خرچ کئے گئے،2019?20مالی سال میں کل 17ارب 92کڑور 17لاکھ 60ہزار روپے شاہراہوں اور موٹرویز کی مرمت پر خرچ کئے جبکہ پچھلے مالی سال 2018?19میں 12ارب 37کروڑ 34لاکھ 90ہزار روپے خرچ کئے گئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر میں 1ارب 22کروڑ روپے کے 76 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جمعرات کے روز سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر کا دورہ کر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک ارب 22 کروڑ روپے مالیت کے 76 ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے متعدد کا سنگ بنیاد رکھا جن میں وزیراعلی پنجاب نےRAP فیز ون کے تحت 48کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا افتتاح کیا جبکہ نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کے تحت روڈز کی تعمیر وتوسیع 50کروڑ76لاکھ روپے سے ہوئی وزیراعلیٰ نے کمیونٹی
ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے تحت 22کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر اورنکاسی آب کے 20منصوبوں کا افتتاح کیا جبکہ سی ڈی پی فیز ون کے 42 منصوبے 40کروڑ روپے سے مکمل کئے گئے۔وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پرو گرام فیز ٹو کے تحت 22 کروڑ روپے سے سڑکوں کی تعمیر کے 10اورنکاسی آب کے 17
منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک ارب 12 کروڑ روپے کے 26 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھل یونیورسٹی کے قیام اور RAP فیز ٹو کے تحت روڈز کی تعمیر و مرمت کے 5 پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھااس طرح 63کلو میٹر طویل روڈز پر 66کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت12کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے 10اورنکاسی آب کے
9منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں سی ڈی پی کے منصوبوں پر تقریبا17کروڑ روپے لاگت آئے گی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر میں ماڈل بازار کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاجس پر تقریبا8کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلی کی آمد پر صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اور ڈویڑنل افسران نے ان کا استقبال کیا جبکہ اراکین اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔اس حوالہ سے سخت ترین انتظامات کئے گے تھے۔