منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

یمن: حوثی باغیوں کی عدن پر بمباری ،43 افراد ہلاک

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (نیوزڈیسک)یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن میں حوثی باغیوں کی اتوار کے روز شہری علاقوں پر بمباری سے تینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔عدن کے محکمہ صحت کے ایک اعلی افسر الخضر الازور نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں نے دارسعد میں بمباری کی ہے اور اس سے ایک سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔حوثی باغیوں کی عدن کے دوسرے علاقوں سے پسپائی کے بعد دار سعد پر یہ شدید ترین بمباری ہے۔سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمنی فوجیوں اور جنوبی مزاحمت سے تعلق رکھنے والے جنگجوں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثی ملیشیا اور ان کے اتحادیوں کو عدن کے بیشتر علاقوں سے لڑائی کے بعد نکال باہر کیا ہے۔جلا وطن یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے وفادار جنگجوں کو سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔سعودی عرب سے آنے والے تربیت یافتہ فوجیوں نے جمعرات کو عدن کے تجارتی مرکز کریٹر اور دوسرے علاقے المعلا کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ عدن میں گذشتہ چار ماہ سے سرکاری فورسز اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور حوثیوں کے خلاف یمنی فوج نے پہلی مرتبہ جارحانہ اور بھرپور کارروائی کی ہے۔یمن کے جلاوطن نائب صدر خالد بحاح نے جمعہ کے روز عدن کو حوثیوں اور ان کے اتحادیوں سے آزاد کرانے کا اعلان کیا تھا۔خالد بحاح نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا ہے کہ ”حکومت عید الفطر کے پہلے روز سترہ جولائی کو صوبہ عدن کی آزادی کا اعلان کرتی ہے۔ہم عدن اور تمام آزاد کرائے گئے شہروں میں معمولات زندگی بحال کرنے کے لیے کام کریں گے اور ان شہروں میں پانی اور بجلی کی سپلائی بھی بحال کرائیں گے”۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…