اسلام آباد(آن لائن) سعودی حکومت کی عازمین حج کے لئے منظور شدہ چار کمپنیوں کی کورونا ویکسینیشن کی شرط نے پاکستانی سے سعودی عرب جانے والے شہریوں اور حج کے خواہشمند افراد کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں، پاکستانی وزارت خارجہ نے چین سے درآمد شدہ ویکسین کی منظوری کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے اور سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کے علاؤہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری لگوانا مشکل قرار دیدیا ہے
اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت نے نے چینی ویکسین لگوائی ہے اورڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں لہٰذا سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کو اجازت دے کیونکہ ڈبلیو ایچ او نے چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے کرونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق چار کمپنیوں کی ویکسین لگوانے والے افراد کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہے جن میں چین کی بنائی جانے والی ویکسین شامل نہیں ہے۔