الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے آگئے

22  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے آگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں، الیکشن کمیشن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحافی کے وی لاک شیئر کردی گئی، جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو تنقید کانشانہ بنایا گیا، ویڈیو کے شیئر ہوتے ہی حکومتی ارکان کی جانب سے بھی بیان سامنے آگئے تو الیکشن کمیشن نے ہلچل مچنے پر ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔ الیکشن کمیشن کا ٹویٹر اکاؤنٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ

آپریٹ کرتا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور یہ ادارہ آئین کے باہر کچھ نہیں کرسکتا، ہر انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور مچ جاتا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے کو ابھی پارلیمنٹ میں جانا ہے، اس حوالے سے پہلے ہی الیکشن کمیشن کیسے فراڈ کہہ سکتا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دیکھنا چاہیے کہ ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیسا مواد شیئر کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کو خود آکر اس معاملے کی وضاحت دینی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…