اسلام آباد(آن لائن)دنیا کی 7بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کوہ پیماء عبد الوحید مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کی مہم میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،عبد الوحید عید کے روز 13مئی کو مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد واپسی پر موت کا شکار ہوئے،وہ اس سے قبل دنیا کی 7بلند ترین
چوٹیاں سر کر چکے تھے،ریکارڈ ہولڈر پاکستانی کوہ پیما 1980کو پاکستان میں ہی پیدا ہوئے مگر بچپن میں ہی وہ سوئزر لینڈ چلے گئے تھے جب وہ 11سال کے تھے،انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں تعلیم حاصل کی،اور سوئز لینڈ کی یونیورسٹی ایج ایس جی سے ایم بی اے کیا،انہیں بچپن سے ہی کوہ پیمائی کا شوق تھا،انہوں نے 2014میں دنیا کی 8بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ہدف مقر ر کیا اور 6ہی سالوں میں 7بلند ترین ڈچوٹیاں سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دے دیا،عبد الہحید نے 41سال کی عمر میں رواں ماہ دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کا مشن شروع کیا،ایورسٹ سر کرنے کے بعد 13مئی کو واپسی میں ان کا انتقال ہو گیا۔