اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی کی کارروائیوں کیخلاف ترکی ، فلسطین اور سوڈان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ نیویارک جاکر پاکستان کے عوام کی ترجمانی کریں گے،قبلہ اول پر یلغار اسلام پر حملہ ہے ،مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر بالکل آنچ نہیں آنے دیں گے ،پاکستان اسلامی
ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے،سلامتی کونسل کے فیصلوں پر ویٹو کیا جاسکتا ہے ،جنرل اسمبلی میں کوئی ویٹو نہیں کرسکتا، امید ہے یورپین یونین کے ممالک انسانیت کیلئے اپنی ایک موثر آواز بلند کرینگے ،اشرف غنی ایک طرف پاکستان سے مطالبہ اور مدد طلب کرتے ہیں دوسری طرف آپ کے کارندے پاکستان پر تہمتیں لگاتے ہیں ،خدارا فیصلہ کیجیے کہ آپ چاہتے کیا ہیں؟،امریکہ فی الفور سیز فائر کراسکتا ہے،امریکہ تنہا جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کوئی اور نہیں،اپوزیشن لیڈرکی تجویز پر اتفاق کرتے ہیں ،جمعہ کو قوم کو آواز دے رہے ہیں فلسطینیوں کے ساتھ پرامن اور شائستہ طریقے سے اظہار یک جہتی کریں۔ پیر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔سلامتی کونسل کے فیصلوں پر ویٹو کیا جاسکتا ہے لیکن جنرل اسمبلی میں کوئی ویٹو نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں مسائل کو دبانا اتنا آسان بھی نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی کی کارروائیوں کیخلاف ترکی ، فلسطین اور سوڈان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ نیویارک جاکر پاکستان کے عوام کی ترجمانی کریں گے،قبلہ اول پر یلغار اسلام پر حملہ ہے ،مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر بالکل آنچ نہیں آنے دیں گے ،پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے