اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی بچوں اورشہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی ہے، دنیا طویل عرصے سے فلسطینیوں کی حالت زار پر غفلت برت رہی ہے، مسجد اقصیٰ اور غزہ میں بربریت کی مذمت کرتا ہوں، عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے لندن سے ٹویٹر پر فلسطینیوں کے
ساتھ اظہار یکجہتی پیغام میں کہا کہ دنیا طویل عرصے سے فلسطینیوں کی حالت زار پر غفلت برت رہی ہے، فلسطینی بچوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا اسرائیل کی بدترین دہشتگردی کی انتہائ� ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسجد اقصیٰ اور غزہ میں اس بربریت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میرا دل فلسطینیوں کیلئے ڈھڑک رہا ہے، عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔مزید برآں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر ،قائد حزب اختلاف شہبازشریف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی سفارتخانے گئے، انہوں نے فلسطینی سفیراحمد رافعی سے ملاقات کی، ملاقات میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور مسجدالاقصیٰ کی بے حرمتی کرنے پر فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں