بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

اگر پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے باقی میچز نہ کروائے گئے تو ۔۔پی سی بی کو خبردار کردیا گیا

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے متنبہ کیا ہے کہ اگر پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے میچز نہ کروائے گئے تو یہ آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے۔ایک انٹرویو میں راشد لطیف نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میچ یو اے ای یا پاکستان میں نہ کروائے گئے تو خدانخواستہ یہ آخری لیگ بھی

ہو سکتی ہے۔سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ پی سی بی دانشمندی کا ثبوت دیتی اور ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کروایا جاتا تو یہ جلد مکمل ہو جاتا۔دوسری جانب  قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو تجربہ کار بولرز کی ضرورت پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم گزرتے وقت کے ساتھ کپتانی میں بہتر ہوتے جا رہے ہیں تاہم انہیں ٹیم سلیکشن میں بہتری کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ انضمام الحق اور یونس خان ٹیم سلیکشن کے معاملے بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تھے، اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ ڈومسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیں۔کامران اکمل نے کہا کہ محمد عامر میں ابھی کم از کم چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے ، وہاب ریاض بھی دو سے تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈومسٹک میں کارکردگی دکھا کر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں فرق واضح ہے۔‎



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…