منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حلقہ این اے 249 میں‌ دوبارہ گنتی کا عمل مکمل، کون کامیاب قرار ؟ جانئے

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے حلقہ برائے قومی اسمبلی این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق دوبارہ گنتی کے

دوران تقریباً تمام ہی جماعتوں کے امیدواران کے ووٹ کم ہوئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق دوبارہ گنتی میں قادر مندو خیل 906 کی برتری سے کامیاب ہوئے جبکہ اس سے قبل وہ 683 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔این اے 249 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق دوبارہ گنتی میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندو خیل کو پہلے سے زیادہ برتری حاصل ہوئی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مجموعی طور پر 15 ہزار 656 ووٹ حاصل کر کے پہلے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں 29 اپریل کو ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امیدواران کو آر او آفس طلب کیا تھا مگر پی پی پی کے علاوہ تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کردیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…