کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ایک یو ٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوکومو کے بارے میں بتایا، جب ان سے سوال کیا گیا کہ کوکومو میں تین بسکٹ ہوتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں چار ہوتے ہیں، پیکٹ میں بسکٹ کم کرنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے عثمان بزدار کو بھی اس کا ذمہ دار ٹھہرایا کہ گندم کا ریٹ مہنگا کر دیا ہے، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میرا بھتیجا بھی کہہ
رہا تھا کہ تین بسکٹ ہوتے ہیں لیکن پیکٹ میں چار ہی بسکٹ ہوتے ہیں کوئی مشین کی غلطی کی وجہ سے تین آ گئے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ گندم کی کمی کی وجہ سے بسکٹ کی قیمت تو اتنی ہی رکھی گئی ہے لیکن تعداد کم کر دی گئی ہے، پیکٹ میں پانچ بسکٹ ڈالنے کے لئے آپ کو عمران خان سے نجات چاہیے اور مہنگائی سے نجات چاہیے۔ انہوں نے کوکومو میں بسکٹ کی تعداد بڑھانے کے لئے وزیراعظم عمران خان سے نجات لینے کا دعویٰ کر دیا۔