جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

جاپانی بزرگ نوجوانوں سے زیادہ گرو نکلے ،جانیئے اس رپورٹ میں

datetime 18  جولائی  2015 |

جاپان میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران جرائم کی دوڑ میں عمر رسیدہ افراد نے نوجوانوں کو مات دے دی ہے۔اطلات کے مطابق اس عرصے میں پولیس کو زیادہ تر عمر رسیدہ افراد مجرموں کا سامنا کرنا پڑا۔
سرکاری کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق سنہ 1989 میں پولیس کی جانب سے جرائم کے اعداد وشمار کو مرتب کرنے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی جانب سے کیے گئے جرائم کی تعداد نوجوانوں کے جرائم سے زیادہ ہے۔سرکاری اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس سال کے پہلے چھ ماہ میں پولیس نے 23 ہزار عمر رسیدہ افراد کے خلاف کارروائی کی ہے جب کہ 14 سے 19 سال کے ایسے نوجوان جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، کی تعداد تقریباً 20 ہزار ہے۔اگرچہ گذشتہ عشرے میں ملک میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے لیکن بزرگ شہریوں کی جانب سے کیے جانے والے جرائم میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔حال ہی میں جاری کیے گئے نئے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کی جانب سے کیے جانے والے پرتشدد جرائم میں گذشتہ برس کی نسبت دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔واضع رہے کہ ملک کی تقریباً 12 کروڑ آبادی میں سے ایک چوتھائی افراد اب ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے ہیں لیکن جاپان کی حکومت نے تنبیہ کی ہے کہ آنے والی دہائیوں میں یہ تناسب اور بھی بڑھ سکتا ہے۔جنوبی کوریا میں بھی لمبی زندگی گزانے والے افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں بھی عمر رسیدہ افراد کی جانب سے کیے جانے والے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ جرائم کی بڑی وجہ تنہائی اور غربت ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ عمررسیدہ افراد کی مدد کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…