جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میں پھنسے آسٹریلوی کرکٹرز کو دو روز میں ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی حکومت نے آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد بھارت میں پھنسے آسٹریلوی کرکٹرز کو آئندہ دو روز میں ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پھنسے آسٹریلوی کرکٹرز، کوچز، امپائرز اور کمنٹیٹرز کو آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک سے باہر بھیجا جائے گا،

بھارت میں اس وقت آسٹریلیا کے 38 کھلاڑی، کوچز، کمنٹیٹرز اور امپائرز موجود ہیں جو کورونا کی بدترین صورتحال اور فلائٹ آپریشنز بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کی حکومت نے بھارت سے وطن واپس آنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اسے جرم قرار دیا ہے جس کے تحت بھارت سے آسٹریلیا آنے والوں کو 5 سال قید اور 66 ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے ، آسٹریلیا کی حکومت اپنے اس فیصلے کا جائزہ 15 مئی کو لے گی۔ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی آسٹریلوی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھارت سے باہر بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس میں انہیں فوری طور پر محفوظ طریقے سے بھارت سے باہر بھیجا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اس حوالے سے مختلف آپشنز پر کام کررہا ہے جس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مالدیپ یا سری لنکا روانہ کیا جائے گا جس کے بعد یہ کھلاڑی اور آفیشلز اپنی آسٹریلیا روانگی کے حوالے سے حکومتی فیصلے کا انتظار کریں گے۔بھارتی بورڈ کے مطابق توقع ہے کہ تمام افراد کو آئندہ دو روز میں بھارت سے روانہ کردیں گے اور اس حوالے سے ان سے مسلسل رابطے میں ہیں، کھلاڑیوں کی صحت ہمارے لیے اولین ترجیح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…