جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

جنید خان نے ٹیم کی سلیکشن پالیسی پر سوال اٹھادیا

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

لاہور(یواین پی)جنید خان نے پاکستان ٹیم کی سلیکشن پالیسی پر سوال اٹھادیا، نظر انداز شدہ پیسر کا کہنا ہے کہ انتخاب کیلیے کھلاڑی کا ”یس مین” ضروری ہے۔ جنید خان نے کہا کہ قومی ٹیم میں انتخاب کیلیے کھلاڑی کا ”یس مین” ہونا ضروری ہے، کسی کرکٹر کے کپتان اور کوچ سے جتنے زیادہ اچھے تعلقات ہوں گے اس کو اتنے ہی زیادہ مواقع ملیں گے،بڑے شہر سے تعلق نہ ہونے کی

وجہ سے کھلاڑیوں کو ٹیم سے ان، آؤٹ کرنا روایت بن چکی ہے، میرا تعلق لاہور یا کراچی سے نہیں اس لیے ٹیم سے باہر کردیاگیا، اگر آپ کا تعلق کسی بڑے شہر سے ہو تو ہر کوئی حق میں آوازبلند کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ اور میرا تعلق صوابی سے ہے جہاں میڈیا میں کوئی ہماری بات کرنے والا نہیں، اس لیے سلیکٹرز پر کوئی دباؤ نہیں پڑتا۔ پیسر نے کہا کہ عمدہ کارکردگی کے باوجود مجھے مسلسل مواقع نہیں دیے گئے، میں حسن علی کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں دوسرا بہترین بولر اور تینوں فارمیٹ میں ٹیم کا حصہ تھا،جب میں نے آرام کا کہا تووہ نہیں دیاگیا، اس کے بعد میں ٹیم انتظامیہ کی پسند و ناپسند کا شکار ہوگیا۔جنید خان نے کہا کہ میں نے امریکا کی جانب سے کھیلنے کی  پرْکشش پیشکش ٹھکرادی لیکن ملک میں کسی نے قدر نہیں کی، سلیکٹرز کو شاید میری شکل پسند نہیں تھی۔ورلڈکپ کے ابتدائی ناموں میں جگہ ملی لیکن عین وقت پر ڈراپ کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے لیے 120میچز کھیلے لیکن یہ تعداد اس سے بہت زیادہ ہوسکتی تھی،میں ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہوں، ڈومیسٹک میچز سمیت جہاں موقع ملا کھیلتا رہوں گا،مجھے یقین ہے کہ دیگر کرکٹرز کی طرح ایک بارپھر ٹیم میں واپسی میں کامیاب ہوجاؤں گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…