منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خوشاب میں ٹانگ سے معذور شخص نے ووٹ ڈالا پگڑی، دھوتی پہنے ووٹر زکی بھی انٹری

datetime 5  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشاب (این این آئی)ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے دور ان علاقے جوڑاں کلاں کا رہائشی ایک ٹانگ سے معذور رحیم بخش بھی ووٹ ڈالنے پہنچا جس نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔رحیم بخش کا کہنا تھا کہ ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے یہ فرض ادا کرنے

آیا ہوں۔دریں اثنا مٹھہ ٹوانہ بوائز ہائی اسکول میں ایک بزرگ ووٹرز روایتی انداز میں سر پر پگڑی، پائوں میں کھسہ اور دھوتی پہن کر ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچے۔کئی پولنگ اسٹیشنوں پر کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی، نوجوان، بزرگ اور خواتین ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے تھے۔ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی جبکہ کئی جگہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اطلاعات بھی ملیں۔علاوہ ازیں خوشاب کے پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں جہاں ووٹر ووٹ کاسٹ رہے تھے وہیں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔خوشاب میں واقع دیہی مرکزِ صحت کو پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے تھے وہاں ایک کمرہ لیبر روم کے نام سے بھی مختص کیا گیا جہاں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔نومولود کے والد نے بتایا کہ یہ میرا پہلا بچہ ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ الیکشن کے دن پیدا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…