بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کو ایم سی سی کی مستقل ممبر شپ مل گئی

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی ممبر شپ سے نواز دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب کا یہ اعزاز دینے پر

شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کرکٹ کے میدان میں اور باہر بھی اس حیرت انگیز کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔دوسری جانبپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے این سی او سی سے رابطے تیز کردئیے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق این سی او سی کی گائیڈ لائن کے مطابق آئندہ بھی فیصلہ کیا جائیگا، کراچی میں بقیہ میچز کرانے کا فیصلہ بھی این سی او سی کو اعتماد میں لے کر کیا تھا۔ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے لیے فیصلہ کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے لیے تیزی سے کام جاری ہے ،  ابھی تک پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق کراچی میں ہوں گے۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ٹورنامنٹ دبئی شفٹ ہوگا یا لاہور، ابھی ’انتظار کرو اور دیکھو‘ کی پالیسی ہے لیکن کراچی میں ایونٹ کی تیاری ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…