پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

لاہور کے 18 مدارس کو امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امداد دیئے جانیکا انکشاف

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے 18 مدارس کو امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امداد دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہےجس پر خفیہ اداروں نے ان مدارس کے تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور انکی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے حساس اور خفیہ اداروں کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ ایسے مدارس کی تفصیلات اکٹھی کریں جنہیں غیر ملکی امداد دی جاتی ہے، جس پر ایک خفیہ تفصیلی رپورٹ حکومت کو دی گئی ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی ایک مصدقہ دستاویزات کے مطابق صرف لاہور کے 18 ایسے مدارس ہیں جنہیں مختلف ممالک کی جانب سے براہ راست یا بالواسطہ غیر ملکی امداد دی جا رہی ہے جبکہ چند ایسے مدارس کی بھی نشاندہی ہوئی ہے جنہیں غیر ملکی امداد’’ہنڈی ‘‘کے ذریعے بھی ملتی ہے تاہم حکومت نےہنڈی کے ذریعے مالی امداد لینے والے ان مدارس کی بھی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور میں ایک مسلک کے علاوہ تمام مسالک کے مدارس کو سعودی عرب، امریکہ، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، کویت کی جانب سے امداد ملتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مدارس میں بعض ایسے مدارس بھی ہیں جو ان غیر ملکی ممالک سے مختلف پروگرامز کے آغاز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی امداد لیتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بعض مدارس کو کمپیوٹرز پروگرامز شروع کرنے کے حوالے سے بھی امداد دی جا رہی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…