اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر پر 6چھٹیوں کی منظوری دیدی ،رواں سال عیدالفطر کی تعطیلات 10 مئی سے 15مئی تک ہوں گی جبکہ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابقرواں سال عیدالفطر کی تعطیلات 10 مئی سے 15مئی تک ہوں گی
جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم نے عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کی منظوری دی ہے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاواضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں عیدالفطر کے موقع پر 10 سے 15 مئی تک چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ عید الفطر کیلئے خصوصی ٹرینیں سات مئی سے چلائی جائیں گی جبکہ چاند رات کے بازاروں پر پابندی ہو گی ، 8 سے 16 مئی تک انٹر سٹی ٹرانسپور ٹ پر مکمل پابندی ہو گی ، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔