کراچی(این این آئی)اسٹیل ٹائون پولیس نے برقع پہن کرچوری کی موٹر سائیکلیں دوسرے شہر لے جا کر فروخت کرنے والے 2 بائیک لفٹرز کو گرفتار کرلیاہے۔اسٹیل ٹائون پولیس نے نیشنل ہائی وے پر دوران چیکنگ موٹر
سائیکل سوار ایک شخص کوخاتون کے ساتھ دیکھ کر مشکوک سمجھ کر روک لیا ان سے موٹر سائیکل کے کاغذات طلب کیے اس دوران برقع پہنے ہوئے شخص نے گھبرانا شروع کر دیا۔پولیس کو شک ہواتواس کا برقع ہٹاکر دیکھا تو معلوم ہوابرقع میں خاتون نہیں بلکہ مرد ہے، پولیس نے دونوں کی جائے وقوع پر تلاشی لی تو ملزمان کے قبضے پستول، موٹر سائیکل کی جعلی رجسٹریشن بک برآمد ہوئی، پولیس نے دونوں ملزمان صابر اور عرفان علی کو حراست میں لیکر سختی سے پوچھ گچھ کی تو ملزمان نے انکشاف کیا وہ کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے اندرون ملک لے جاکر فروخت کرتے تھے۔پولیس سے بچنے کے لیے اپنے ساتھی کو برقع پہناکر سفر کرتے تھے تاکہ پولیس چیک پوسٹ پر روک نہ سکے، ملزمان نے اب تک 2 درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرکے اندرون ملک لے جاکر فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔