منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، باپ نے اپنی ہی بیٹی کی عزت لوٹ لی

datetime 2  مئی‬‮  2021 |

ساہیوال(این این آئی)کمیر پولیس نے گاؤں 155/9 میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیٹی کی عزت لوٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا،مشتبہ ملزم ایک دہاڑی دار مزدور ہے جس کے 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔پولیس کو 15 پر شکایت گزار کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی جس کا کہنا تھا کہ اس کے والد اس کی 15 سالہ بہن کے ساتھ یہ افسوسناک عمل کر کے فرار ہوگئے ہیں۔شکایت گزار کے مطابق اس کی متاثرہ بہن ایک کمرے

میں اکیلی تھی جبکہ گھر کے دیگر افراد برآمدے میں سورہے تھے جب والد نے اسے اس عمل کا نشانہ بنایا۔تفتیشی افسر سب انسپکٹر بشیر احمد نے بتایا کہ ابتدائی طبی رپورٹ میں لڑکی سے یہ افسوسناک عمل ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب پولیس ڈی این اے رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔پولیس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لڑکی کے رشتے کے معاملے پر باپ اور بیٹوں کے درمیان تنازع تھا۔لڑکی کا والد اپنی ایک بیٹی کی شادی اپنے بھتیجے سے کرنا چاہتا تھا جبکہ بیٹے کہیں اور رشتے کے لیے اصرار کررہے تھے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…