اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی انٹر ویو میں سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی جو ریاستی پالیسی ہے ،ایک تاثر یہ ہے کہ جنرل ضیا الحق کے دور سے ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہترین کا سلسلہ چلا ، لیکن یہ کام جنرل ضیا ء
الحق کے دور میں شروع نہیں ہوا بلکہ یہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ انکا کہنا تھاکہ جنرل ضیا الحق نے پلان بنائے جبکہ آنے والی سب حکومت نے اس پر کام کیا ، اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس پالیسی کو بدلنے کی کوشش کی تو انہیں بڑی مذاحمت کا سامنے کرنا پڑا ،لیکن اب وزیراعظم عمران خان کی حکومت بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہےجو نواز شریف کی پالیسی تھی لیکن سابق وزیراعظم کو اس پر ڈان لیکس کا سامنا کرنا پڑا تھا ، لیکن عمران خان کو اس پالیسی پر کسی بھی قسم کی مذاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ۔