منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حادثے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی رہنما انتقال کر گئے

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن ) چند روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ ابوبکر شیخ انتقال کر گئے۔حافظ ابوبکر شیخ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور تین روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابقامیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے حافظ ابوبکر شیخ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور اہلخانہ سے

تعزیت کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حافظ ابوبکر شیخ جے یو آئی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن تھے۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماحافظ ابوبکر شیخ ٹریفک حادثےمیں زخمی ہوگئے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق حافظ ابوبکرشیخ کو سر اور پسلیوں میں چوٹیں آئیں ہیں اور انہیں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے حافظ ابوبکرشیخ کےصاحبزادے کو فون کیا اور حافظ ابوبکرشیخ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے قائم مقام ترجمان حافظ حمد اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات پر تعاون کو مسترد کردیا ہے ۔اتوار کے روز ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی بات وہ عمران خان کرتے ھے جن کی حکومت دھاندلی کی گندی ڈھیر پر کھڑی ھے، عمران خان کو دھاندلی کی گندی بدبودار ڈھیر پر چوکیدار بناکر بٹھایاگیا ہے،پہلے ملک اور قوم کو اس چوکیدار اور دھاندلی کی گندی ڈھیر سے نجات دلانا ضروری ھے، چاروں صوبوں کے ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی ائی کوشکست کی صورت میں سنادیا، عمران خان اصلاحات کے لیکچر ہمیں اور قوم کو بیوقوف بناکر دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آپکی حکومت،چینی، آٹا، دوائی۔اور مختلف قسم کے چوروں کا مجموعہ ہے جس وزیر کے خلاف کرپشن کاالزام اتاہے،صرف وزارت تبدیل کی جاتی ہے،کیاگندے کپڑوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کرنے سے انقلاب اور تبدیلی آتی ھے؟خان صاحب کیا آپ نے کبھی بھی کسی قومی ایشو پر اپوزیشن کو سنجیدگی سے دعوت دی ہے ،خان صاحب آپکی حکومت نے ملک کو سیاسی معاشی طور پر تباہ کیا،لاقانونیت مہنگائی اور بے روزگاری کیوجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،نا اہل وزیراعظم صاحب اپ نے اور آپ کی جماعت نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن پر حملے کئے،آپ نے وعدہ تبدیلی اور نئے پاکستان کا کیاتھا اب ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، ہر ادارے کی اصلاح آپ کی حکومت کے خاتمے میں ہے،جو کہ پی ڈی ایم کا اولین مقصد ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…