منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

صرف ایک پیپر میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خود کشی کر لی

datetime 2  مئی‬‮  2021 |

سکھر(این این آئی)سندھ کے شہر سکھر میں بھائی کا خواب پورا نہ کرنے پر میڈیکل کے طالب علم نے خودسوزی کرلی۔رپورٹ کے مطابق سکھر میں میڈیکل کے طالب علم طارق نے بھائی کا خواب پورا نہ کرنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، نوجوان نے خودسوزی سے قبل خط بھی لکھا جس میں ماں سے محبت کا اظہار کیا گیا۔متوفی طارق

کے بھائی راجہ غضنفر نے اس ضمن میں بتایاکہ طارق جی ایم سی کالج میں فائنل ایئر کا طالب علم تھا، طارق کا رزلٹ آیا تھا جس میں وہ ایک پیپر میں فیل ہوگیا تھا۔بھائی نے بتایاکہ میں نے طارق کو سمجھایا تھا کہ کوئی بات نہیں پیپر دوبارہ پاس کرلینا لیکن وہ دلبرداشتہ تھا جس کے سبب اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔راجہ غضنفر کے مطابق طارق کے دوست نے فون کرکے بتایا کہ آپ کے بھائی نے خودسوزی کرلی ہے۔طارق کے بھائی کے مطابق ہم تحقیقات کا انتظار کررہے ہیں، بھائی کے اوپر کوئی دبائو ہوگا جس کے سبب اس نے خودسوزی کی ہے، بغیر کسی دبائو کے وہ ایسا نہیں کر سکتا۔دوسری جانب واقعے پر ڈاکٹر معیز کا کہنا تھا کہ بچوں کو کہا جاتا ہے کہ امتحانات میں اچھے نمبر لانے ہیں تو بچوں کے ذہن میں یہ بیٹھ جاتا ہے کہ انہیں والدین کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے اچھے نمبروں سے پاس ہونا ہے اور جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے جاتے ہیں یہ عمل ان کے ذہن میں پختہ ہوجاتا ہے۔ڈاکٹر معیز نے کہا کہ والدین کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بچوں کو پریشر نہ دیں، نوجوان کو امید تھی کہ اس کے اچھے مارکس آئیں گے لیکن نہیں آئے، ہوسکتا ہے کہ وہ اسی وجہ سے مایوس ہوگیا ہو اور اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…