جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

حسن علی نے وسیم اکرم سمیت کئی بائولرز کے ریکارڈ توڑ دیے

datetime 1  مئی‬‮  2021 |

ہرارے (مانیٹرنگ+ آن لائن ) زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حسن علی نے 12 ٹیسٹ میچز میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کرکے وسیم اکرم سمیت متعدد بائولرز کے ریکارڈ توڑ دیے۔ اس سے قبل زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی نے 16 ویں ٹیسٹ میچ میں پچاس وکٹیں حاصل کرکے وسیم

اکرم کا ریکارڈ برابر کیا تھا لیکن اب حسن علی نے وسیم اکرم اور شاہین شاہ آفریدی کا یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے کھیل کا آغاز کیا تو اس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے تھے اور اسے پہلی اننگز میں 198 رنز کی برتری حاصل تھی۔ پاکستان کو 395 کے مجموعے پر اوپر تلے دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور حسن علی جبکہ نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 412 کے مجموعی سکور پر گری اور ساجد خان 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فواد عالم تھے جنہوں نے 204 گیندوں پر 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 426 رنز بنائے اور میزبان ٹیم پر 250 رنز کی برتری حاصل کی۔زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دونلڈ ٹریپانو نے 3، رچرڈ ناراوا نے 2 جبکہ ٹینڈائی چسارو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔زمبابوے نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد حسن علی

کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں کیون کسوزا آؤٹ قرار دیے گئے۔ سکور میں 20 رنز کے اضافے سے ملٹن شمبا صرف 4 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی وکٹ بن گئے۔ کپتان برینڈن ٹیلر اور تریسل مساکانڈا نے سکور کو 92 تک پہنچایا ہی تھا کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں مساکانڈا کی 43 رنز

کی اننگز اختتام کو پہنچی ،پہلا میچ کھیلنے والے روئے کائیا کھاتا کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔ٹیلر اور ریگس چکابوا نے 22 رنز جوڑ ہی تھے کہ نعمان نے میزبان ٹیم کے کپتان کی 29 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ اس مرحلے پر حسن علی نے شاندار سپیل کرتے ہوئے یکے بد دیگر4 وکٹیں حاصل کر کے زمبابوے کو شکست سے دوچار کردیا۔

پرنس مسوورے بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے اور اس طرح زمبابوے کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو کر اننگز اور 116 رنز کی اننگز کی شکست سے دوچار ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں لیتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔ گزشتہ روز قومی ٹیم نے

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی سنچری کی بدولت 198 رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 176 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ نعمان علی ایک وکٹ حاصل کر پائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…