جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکی تیاریاں

datetime 1  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد ، ہرارے(این این آئی)قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ ہوگی۔ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہوجائے گی، نئے کنٹریکٹ یکم جولائی سے ملیں گے،کنٹریکٹس کیلئے ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل، چیف ایگزیکٹو مشاورت کریں گے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کو دورہ زمبابوے کے بعد حتمی

شکل دئیے جانے کا امکان ہے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی ترقی ،تنزلی ہو گی ، نئے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی، آل راؤنڈر فہیم اشرف، عثمان قادر کو کنٹریکٹ ملیں گے، عثمان شنواری اور افتخار احمد کو کنٹریکٹ ملنے کی امید نہیں، حارث رؤف، محمد حسنین کو سی کیٹیگری، فخر زمان کوبی میں ترقی مل سکتی ہے۔کرکٹر اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی کا امکان ہے ،محمدحفیظ کوپھرکنٹریکٹ پیش کیاجائیگا، محمد حفیظ نے فروری میں سی کیٹیگری لینے سے انکار کر دیا تھا، اظہرعلی کو اے سے بی میں لانے کی تجویز پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق فوادعالم کی سی سے بی میں ترقی ہوگی، محمدنواز، عمران بٹ اور زاہد محمود بھی زیر غور ہوں گے۔دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے ہرارے ٹیسٹ میں مسلسل چوتھی سنچری داغ کر 55سالہ ریکارڈ برابر کر دیا ۔ فواد عالم 55 سال بعد

ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل اپنی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں بدلنے والے چھٹے بیٹسمین بن گئے۔فواد عالم نے گزشتہ روز اپنی اننگز میں صرف یہی اعزاز اپنے نام نہیں کیا بلکہ وہ مسلسل چار سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔35 سالہ فواد عالم نے زمبابوے

کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی ، وہ اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تمام نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرچکے ہیں۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں مجموعی طور پر چار سنچریاں اسکور

کی ہیں اور ہر نصف سنچری کو سنچری میں بدل کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔فواد عالم نے سری لنکا کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کی تھی، اس کے بعد انہیں ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا، 10 سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کیخلاف سنچری اسکور کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…