پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی اخبار نے بھارت میں مودی کو کورونا بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی اخبار ے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا بحران کا ذمے دار قرار دے دیا۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ مودی سرکار نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود سیاسی اجتماعات کی اجازت دے کر اپنے عوام کی صحت کو سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھادیا۔کورونا وبا میں مودی کے پاس چوائس تھی کہ  اپنی ساکھ بچائو یا انڈیا بچا ئواور مودی نے

خود کو چنا۔اس عنوان سے امریکی اخبار کے مضمون میں بھارتی نژاد امریکی پروفیسر سومتھ گانگولی نے لکھا کہ ہندو ووٹ بینک یقینی بنانے کے لیے مودی نے بڑی بڑی ریلیاں نکلوائیں اور اجتماعات کیے،  کمبھ میلے کی اجازت دی جس میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔گانگولی نے لکھا کہ مودی کو ذرا بھی عوام کی پرواہ ہوتی تو وہ بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین لگوانے پر آمادہ کرتے لیکن لاپروائی کا نتیجہ نکلا کہ سڑکوں پر لوگ آکسیجن کے لیے تڑپتے دکھائی دینے لگے، کھیلنے کودنے کے پارک شمشان گھاٹ میں تبدیل ہونے لگے، لوگوں نے تنقید کی تو مودی حکومت نے حقائق پر پردہ ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا پر سے تنقیدی پیغامات ہٹوادیے۔اخبار نے لکھا کہ سچ چھپانے کے لیے مودی کی کوششوں کے باوجود آج ہر کوئی جانتا ہے کہ بھارت میں کورونا بحران کا ذمہ دار کون ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…