مکوآنہ (این این آئی )جڑانوالہ میں رشتے داروں اور معاشرے کی بے حسی کا شکار، بصارت سے محروم محنت کش محمدجاوید کے تین بچے بصارت سے محروم جبکہ ایک 15سالہ بیٹا جسمانی معذور ہے جو ایڑیاں رگڑ رگڑ کر اپنی زندگی کے دن گزرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کسی مسیحا کی تلاش کے منتظرجڑانوالہ کے محلہ سلطان
پارک مین بازار 240 موڑکا رہائشی محمد جاوید جو کہ بصارت سے محروم ہے محنت مزدوری کرکے اپنے سات بچوں کا پیٹ پالتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے محمد جاوید نے بتایا کہ اس کی سب سے بڑی بیٹی سعدیہ کرن جو میٹرک کی طالبہ ہے وہ بصارت سے محروم ہے جب کہ اس کے دو بیٹے حسن علی تیسری جماعت کا طالب علم اور محمد علی پہلی کلاس کا طالب علم ہے ہے بصارت سے محروم ہیں اور ایک 15 سالہ بیٹا محسن جسمانی اور ذہنی معذور ہے اب بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے اس کے گھر کے حالات فاقہ کشی کی صورت اختیار کر گئے ہیں محمد جاوید کی بیوی نسرین نے بتایا کہ ہم کسی کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اب نوبت فاقہ کشی تک آ گئی ہے بچے کئی کئی دن بھوکے سوتے ہیں، آنکھوں کی بصارت سے محروم سعدیہ کرن نے روتے ہوئے بتایا کہ گھر کے حالات فاقوں تک چلے گئے ہے وہ تعلیم حاصل کرکے بھائیوں کی کفالت کرنا چاہتی ہے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتی ہے مذکورہ خاندان غم کی تصویر بنے خدمت خلق کے جذبے سے سر شار کسی مخیر وصاحب ثروت مسیحا کا شدت سے منتظر ہیں جو اس فاقہ زدہ خاندان کو مزید فاقوں سے بچالے تاکہ وہ اپنی زندگی کے ایام اس اطمینان کے ساتھ گزارے کہ اس کے معصوم بچے اب افلاس اور بھوک سے زیادہ نہ لڑیں۔